ترکی: صدر رجب طیب ایردوان دورہ البانیہ کے لئے روانہ ہو گئے

صدر رجب طیب ایردوان البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی سرکاری دعوت پر البانیہ کے دارالحکومت تیرانا کے لئے روانہ گئے

1763733
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان دورہ البانیہ کے لئے روانہ ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی سرکاری دعوت پر البانیہ کے دارالحکومت تیرانا کے لئے روانہ گئے ہیں۔

استنبول اتاترک ائیر پورٹ سے نائب صدر فواد اوکتائے اور استنبول کے گورنر علی یرلی کھایا سمیت حکومتی اراکین پر مشتمل وفد نے صدر ایردوان کو رواں سال کے پہلے دورے پر روانہ کیا۔

دورے کے دوران متوقع مذاکرات میں اسٹریٹجک ساجھے داری کی سطح پر ترکی۔البانیہ تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائےگا اور تعلقات میں مزید فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

دورے کے دوران صدر ایردوان، 2019 کے زلزلے میں بے گھر ہونے والے کنبوں کے لئے، ترکی کی طرف سے لاچ شہر میں تعمیر کئے گئے مکانات کو مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں صدر ایردوان تیرانا میں ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی TIKA کی طرف سے مرمت کی گئی ادھم بے جامع مسجد کا افتتاح کریں گے اور البانیہ قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں