ہم نے مقامی ویکسین 'ترکو ویک' کے فوری استعمال کی منظوری لے لی ہے: صدر ایردوان

ہماری ویکسین 'ترکو ویک' ضروری منظوریوں کے بعد استعمال کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1751185
ہم نے مقامی ویکسین 'ترکو ویک' کے فوری استعمال کی منظوری لے لی ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے مقامی ویکسین 'ترکو ویک' کے فوری استعمال کی منظوری لے لی ہے۔

صدر ایردوان نے ترکو ویک ویکسین کے فوری استعمال کے اجازت نامے اور وسیع پیداوار کے آغاز کی تقریب میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

ویڈیو پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہماری ویکسین 'ترکو ویک' ضروری منظوریوں کے بعد استعمال کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ یہ ویکسین ہماری اُن کوششوں کی علامت ہے کہ جو ہم اپنی ملت کو وباوں سے موئثر ترین شکل میں بچانے کے لئے کر رہے ہیں۔ ترکو ویک کی ویسع پیداوار شروع ہونے کے بعد ویکسین کو تمام انسانیت کے ساتھ بانٹنا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہو گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین کو اپنے ملک میں تیار کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ویکسین کا ہمارے اپنے سائنس دانوں اور محققین کی طرف سے تیار کیا جانا اور بھی بامعنی ہے۔ اس وقت ہم مقامی ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی خوشی سے گزر رہے ہیں۔ اس طرح ہم اپنے شہریوں کو انتخاب کے لئے سینوویک اور بائیونٹیک کے ساتھ ساتھ ترکو ویک بھی پیش کر سکیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکو ویک کو پوری انسانیت کے ساتھ بانٹنا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہو گا۔ میری دعا ہے کہ ترکو ویک ہمارے ملک و ملت اور پوری انسانیت کے لئے وسیلہ خیر برکت بنے۔

 



متعللقہ خبریں