صدر رجب طیب ایردوان کاجارج سمپائیو کی وفات کی تقریب پر اہم پیغام

صدر ایردوان نے پرتگال کے سابق صدر اور اقوام متحدہ (یو این) الائنس آف سولائزیشنز کے پہلے اعلیٰ نمائندے جارج سمپائیو کی وفات کی یاد  میں منعقدہ  تقریب کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے

1743915
صدر رجب طیب ایردوان کاجارج سمپائیو کی وفات  کی تقریب پر اہم  پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ایسے وقت میں جب اسلامو فوبیا، نسل پرستی، سام دشمنی اور زینو فوبیا عروج پر ہے، تہذیبوں کے اتحاد کے وژن اور اقدار کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔"

صدر ایردوان نے پرتگال کے سابق صدر اور اقوام متحدہ (یو این) الائنس آف سولائزیشنز کے پہلے اعلیٰ نمائندے جارج سمپائیو کی وفات کی یاد  میں منعقدہ  تقریب کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سمپائیو کی یاد میں منعقدہ تقریب میں جاری کردہ اپنے پیغام میں ایردوان نے سمپائیو کی موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سمپائیو  کے اہل خانہ، پرتگالی عوام اور اقوام متحدہ کی برادری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ سمپائیو ایک غیر معمولی سیاستدان ہیں جنہوں نے پرتگال کی جمہوریت کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔

"مسٹر سمپائیو نے 2007 سے 2012 کے  دوران تہذیبوں کے اتحاد کی سرگرمیوں کے تصوراتی ڈھانچے کی تشکیل، ادارہ سازی اور تنوع میں گراں قدر تعاون کیا اور  بین الاقوامی امن کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ایک ایسے وقت میں جب اسلام فوبیا، نسل پرستی، سام دشمنی اور زینو فوبیا عروج پر ہے، تہذیبوں کے اتحاد کے وژن اور اقدار کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ یہ اقدام، جسے ہم نے 16 سال پہلے لگایا تھا، ایک اہم راستے کی  حیثیت رکھتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں