مسلمانوں کوامن فلاح و بہبوداور پوری انسانیت کی سلامتیو مستقبل کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) یوتھ فورم کی چوتھی جنرل اسمبلی کو  بھیجے گئے اپنے ویڈیو پیغام  میں کیا ہے

1696905
مسلمانوں کوامن  فلاح و بہبوداور پوری انسانیت کی سلامتیو مستقبل کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مسلمانوں کو اب اپنے امن اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ تمام انسانوں کی سلامتی اور مستقبل کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) یوتھ فورم کی چوتھی جنرل اسمبلی کو  بھیجے گئے اپنے ویڈیو پیغام  میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  سلامتی کے مسائل ، دہشت گردانہ سرگرمیاں اور وبائی امراض جو مسلسل عالمی ایجنڈے  کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں  اور اس کی وجہ سے  ، امن  قائم کرنے کی خواہش کو پورا نہیں  کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ، جو پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہیں ، بدقسمتی سے عالمِ اسلام  کو بُری طرح متاثر کررہے ہیں۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ مسلمان ، جو شام سے افغانستان تک وسیع جغرافیہ میں  زندگی بسر کررہے ہیں کو تنازعات ، ہجرت ، غربت اور بیماریوں سےلڑنے کے ساتھ ساتھ  اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے خلاف بھی لڑنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال میں  جہاں ایک طرف بھوک ، جنگ اور غربت ہے ، اور دوسری طرف عیش و عشرت اور استحصال ہے ہے مسلمانوں کو اس کے خلاف  اپنی جندو جہد جاری رکھنی پڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اب اپنے امن اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ تمام  انسانوں کی سلامتی اور مستقبل کی ذمہ داری لینی چاہیے ، اور اپنی ناانصافیوں کے خلاف اپنی آواز کو زیادہ بلند کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی فہم  و فراست اور بصیرت  کے ساتھ جدو جہد کرتے ہوئےکسی کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہیے۔ ہمیں  اپنے   اور اپنے مظلوم بھائیوں  کے لیے  شروع کردہ عدو انصاف دلوانے کی تحریک کو دہشت گرد سرگرمیوں   اور تشدد سے دور رکھتے ہوئے   قانون اور قانونی حیثیت سے کبھی بھی  انحراف نہیں کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں