پاکستان اورترکی کی متعدد امور پر یکساں سوچ پائی جاتی ہے:صدر عارف علوی

ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے اور اگر افغانستان میں امن لوٹ آتا ہے تو پاکستان سب سے بڑا فاتح ہو گا

1693020
پاکستان اورترکی کی متعدد امور پر یکساں سوچ پائی جاتی ہے:صدر  عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی متعدد امور پر یکساں سوچ پائی جاتی ہے اور وہ افغانستان کی صورتحال سے متعلق ایک نکتہ نظر رکھتے ہیں۔

ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے اور اگر افغانستان میں امن لوٹ آتا ہے تو پاکستان سب سے بڑا فاتح ہو گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیزیں تیزی سے حل ہو جائیں گی اور افغانستان میں ایک پُرامن حکومت تشکیل پائے گی۔ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین مزید ہمارے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے تاہم انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہےانہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہیں گے۔صدر نے کہا کہ مودی حکومت نئے شہریت قانون جیسے تنازعہ اقدامات کرتے ہوئے بھارت میں نفرت کے بیج بھی بو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں