ریاست،  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے تمام ذرائع سے متحرک ہے: صدر ایردوان

ایردوان بحیرہ اسود کے علاقے میں خاص طور پر بارتین ، سینوپ اور کستامونو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کی صورتِ حال  پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں

1690083
ریاست،  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے تمام ذرائع سے متحرک  ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ریاست،  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے تمام ذرائع سے متحرک ہے۔

ایردوان بحیرہ اسود کے علاقے میں خاص طور پر بارتین ، سینوپ اور کستامونو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کی صورتِ حال  پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ ااعلامیے کے مطابق  ، صدر ایردوان  نے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو ، وزیر ماحولیات اور شہریاری مرات کورم اور ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے  امور کے   وزیر  عادل  قارا اسمقاعیل اولو کے ساتھ مسلسل رابطہ قاَم رکھتے ہوئے  خطے  کی  تازہ ترین صورتحال ، انخلاء کے کاموں اور پیش رفت کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

صدر ایردوان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گورنروں اور ڈسٹرکٹ گورنرز کے ساتھ فون  پر بھی ببات چیت کی ہے۔ اصدر ایردوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ  ریاست اپنے تمام ذرائع سے متحرک ہے اور زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے شہریوں کے ساتھ ہے۔

سیلاب میں اپنی جانیں گنوا دینے والے شہریوں کی مغفرت  اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

کستامونو میں سیلاب کی تباہی کے باعث 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، بارتی ن میں 1 شخص کی تلاش جاری ہے۔ ان 3 صوبوں میں 616 افراد کو نکا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں