صدر ایردوان کا جارجیئن اور ایتھیوپیئن وزرائے اعظم سے رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان  نے جارجیا کے وزیراعظم اراکلی گاریباشویلی اور ایتھوپیئن وزیر اعظم ابی احمد سے ٹیلیفون پر رابطہ کیاجس میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی گئی

1683827
صدر ایردوان کا جارجیئن اور ایتھیوپیئن وزرائے اعظم سے رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان  نے جارجیا کے وزیراعظم اراکلی گاریباشویلی اور ایتھوپیئن وزیر اعظم ابی احمد سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

صدارتی ذرائع کے مطابق، جارجیئن وزیراعظم سے بات چیت میں   دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا جبکہ صدر ایردوان نے  ترکی میں پھیلی جنگلاتی آگ  میں تعاون کی پیشکش اور دلی تعزیت کرنے پر گاریباشویلی کا شکریہ ادا کیا ۔

 صدر نے مزید کہا کہ  جارجیا کے ساتھ ہمارے اسٹریٹیجیک تعلقات مشکل گھڑی میں ہی ثابت ہوتے ہین جبکہ خطے مِں جارجیا ہمارا ایک اہم اور کلیدی شراکت دار ملک ہے جبکہ میرا مطالبہ ہے کہ  علاقائی مواصلاتی اور توانائی پر مبنی نقل و حمل  کو مزید بہتر اور سلامتی کو ممکن بنانے کےلیے باہمی فعالیت ضروری ہے اور ترکی۔جارجیا اور آذربائیجان سہ رکنی ڈھانچے کو وزرا کی سطح سے بڑھا کر صدارتی سطح پر لایا جائے۔

ایتھیوپیئن وزیراعظم ابی اجمد سے بات چیت میں صدر نے  دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر غور کیا ۔

اس موقع پر صدر نے کہا کہ ایتھیوپیا میں امن و امان کی اہمیت مقدم ہے اور ترکی اس سلسلے میں ہر ممکنہ مدد کےلیے تیار ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں