صدی کے منصوبے کینال استنبول کا سنگِ بنیاد ڈال دیا گیا

منصوبے کو تقریباً 15 ارب ڈالر   کی مالیت سے 6 برسوں کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچانے کا  ہدف مقرر

1665256
صدی کے منصوبے کینال استنبول کا سنگِ بنیاد ڈال دیا گیا
erdogan kanal istanbul.jpg
kanal istanbul sazlidere koprusu.jpg

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  کی ترقی کے سفر میں ہم نے ایک نیا باب شروع کیا ہے۔

جناب ایردوان نے کینال استنبول کے سازلی درے  پل کا سنگِ بنیاد ڈالنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  آج ہم نے  ترکی کے فروغ، ملت کے مضبوط بننے کی راہ میں اٹھائے  گئے  اقدامات  میں ایک نئے قدم کا اضافہ کیا ہے ،  ہم نے کینال استنبول منصوبے کے پہلے پُل کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

آبنائے استنبول  کے دنیا کی سب سے زیادہ بحری جہازوں کی  آمدورفت ہونے والے   مقام  ہونے کا ذکر کرنے والے  جناب ایردوان نے بتایا کہ سنہ 1930 میں یہاں سے سالانہ 3 ہزار بحری جہازوں کا گزر ہوتا تھا ، آج یہ تعداد 45 ہزار  ہے۔  تیل سے لیکر  نامیاتی  مصنوعات تک مختلف   سازو سامان  لیجانے والے بحری جہاز وں کو حادثہ پیش آنے پر  ہمارے سمندر میں قدرتی زندگی کو سنگین خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔  کینال استنبول منصوبے کی بدولت  آبنائے استنبول اور گرد و نواح  میں مقیم شہریوں کے جانی و مالی تحفظ  کو ممکن بنانے کا مقصد   پیش پیش ہے۔

کینال استنبول کو استنبول کے مستقبل کو محفوظ بنانے والے ایک منصوبے کی نگاہ سے دیکھنے  کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے  بتایا کہ  اس منصوبے پر کی گئی سائنسی تحقیقات کے مطابق استنبول میں بحری جہازوں کی آمدورفت آبنا کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ  محفوظ  ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ 45 کلو میٹر طوالت کے مالک کینال سے 275 میٹر طویل  تیل بردار اور 351 میٹر طویل  کنٹیرنر  بحری جہاز گزر سکیں گے۔

چھ پلوں کے حامل کینال استنبول  کو دنیا کے ماحولیات پسند ترین  منصوبے کے طور پر عملی جامہ پہنائے جانے   پر زور دینے والے جناب ایردوان  کا کہنا تھا کہ  ہم نے اس منصوبے کو تقریباً 15 ارب ڈالر   کی مالیت سے 6 برسوں کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچانے کا  ہدف مقرر کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں