ہم تمام تر بچوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلا کر رہیں گے، صدارتی مشیرِ اطلاعات

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام کی شاخ وائی پی جی بچوں کو زبردستی  بھرتی کر رہی ہے

1661216
ہم تمام تر بچوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلا کر رہیں گے، صدارتی مشیرِ اطلاعات

 صدارتی مشیر فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی حسرت کے مارے والدین کو میرا ووعدہ ہے کہ  ہم اپنے بچوں کو دہشت گردی اور ان کے استحصال  کے لیے استعمال کرنے  کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مندرجہ ذیل بیانات کو جگہ دی:’’ ہم اپنے بچوں کو دہشت گردی کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے اور تمام تر بچوں کو دہشت گرد تنظیم پی کے کے چنگل سے آزاد کرانے تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔‘‘ آلتون کا کہنا ہے کہ وائے پی جی بچوں کو اپنے گندے اعمال کے لیے  استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ایک بار پھر یہ انکشاف ہوا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام کی شاخ وائی پی جی بچوں کو زبردستی  بھرتی کر رہی ہے۔

وائی پی جی نام نہاد شامی ڈیموکریٹک فورسز کی اکثریت کو تشکیل دیتی ہے ، جو داعش  خلاف اتحاد میں متحدہ کی شراکت دار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وائی پی جی کے ذریعہ 318 بچوں کی بھرتی ہونے کا ثبوت ملا ہے ، اور YPJ کے ذریعہ بھرتی ہونے والے بچوں کی تعداد 99 ہے۔ "YPJ ​​ خواتین کی شاخ ہے ، جو امریکی اتحادی SDF کی چھتری تلے کام کرتی ہے۔ شام میں تصدیق شدہ اعدادوشمار کے مطابق ، SDF اور اس کے وابستہ تنظیمیں 35 فیصد معاملات کے لئے ذمہ دار ہیں جہاں بچوں کو دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کیا جاتا ہے۔

ویڈیو ریکارڈنگ میں مزید واضح کیا گیا ہےکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں دہشت گرد گروہوں کے چنگل سے بچانا لازمی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی، پی کے کے اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف اپنی طاقتور جنگ جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں