23 اپریل قومی حاکمیت و بچوں کے تہوار کے حوالے سے ترک سربراہان کے پیغامات

شین توپ نے  ترک قومی اسمبلی کا سنگ بنیاد ڈالے جانے کی کوتر سوویں  سالگرہ اور 23 اپریل قومی حاکمیت و بچوں کے تہوار کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا

1626921
23 اپریل قومی حاکمیت و بچوں کے تہوار کے حوالے سے ترک سربراہان کے پیغامات
devlet bahceli.jpg
kilicdaroglu.jpg

اسپیکر ِ اسمبلی مصطفی شین توپ کا کہنا ہے کہ ایک سو ایک  برس قبل جس طرح    ہماری قوم نے  وطن کے اتحاد و یکجہتی  کے لیے پوری طاقت    کے ساتھ کام کرنے کے عزم  کا مظاہرہ کیا تھا اسی عزم پر آج بھی  جوش و جذبے کے ساتھ  عمل پیرا ہے۔

جناب شین توپ نے  ترک قومی اسمبلی کا سنگ بنیاد ڈالے جانے کی کوتر سوویں  سالگرہ اور 23 اپریل قومی حاکمیت و بچوں کے تہوار کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں قومی ارادے  کے توثیقی مقام ترک  گرینڈ  نیشنل اسمبلی کے  قیام  کی 101 ویں سالانہ یاد منانے کے فخر اور قومی حاکمیت و یوم اطفال  کی دلی مبارکباد   پیش کرنے کی توضیح کرنے واکے اسپیکر نے بتایا کہ  ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزر جانے  والی اسمبلی کے قیام کی راہ میں دررپیش مسائل کے  سامنے گھٹنے ٹیکے بغیر  اپنے سفر و ہدف کو  جاری رکھنے والی بہاد ر قوم کا ہدیہ ہے۔

اس ذمہ داری کے شعور  پر زور دینے والے  اسپیکر اسمبلی نے مزید کہا کہ  میں اس موقع پر  جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفی کمال  اتاترک  اور ان کے مسلح ساتھیوں ،  ہماری پہلی قومی اسمبلی کی عمارت سے لیکر غازی پارلیمنٹ کی چھت تلے  فرائض ادا کرنے والے تمام تر ممبران اسمبلی، قومی ترانے کی منظوری کی صد سالہ سالگرہ کی مناسبت سے  قومی شاعرمہمت عاکف، جنگ ِ آزادی میں اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنے والےشہدا کی مغفرت کے دعا گو ہیں۔

ری پبلیکن پیلز پارٹی کے رہنما  کمال کلچ دار اولو نے  23 اپریل یوم اطفال  کی مناسبت سے  بعض بچوں سے آن لائن ملاقات کی۔

کلچ دار اولو نے  اندرون و بیرون ِ ملک  بچوں سے بات چیت کرنے کے  حوالے سے  سماجی رابطوں کے پیجز  پر ویڈیو کلپ پیش کی۔

نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما  دولت باہچے لی  نے بھی اپنی ٹویٹ میں 23 اپریل قومی حاکمیت و بچوں کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک قومی اسمبلی کے پہلے صدر غازی مصطفی کمال اتاترک  ، پہلی قومی اسمبلی،  وفات پانے والے ترک ممبران اسمبلی اور شہدا کی مغفرت کی دعا کی اور موجودہ  ممبران اسمبلی  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں