ترکی، سنٹرل بینک کے گورنر کی ایک بار پھر تبدیلی

تبدیلی سے متعلق قرار داد کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا

1605017
ترکی، سنٹرل بینک کے گورنر کی ایک بار پھر تبدیلی

جمہوریہ ترکی کے سنٹرل بینک کے گورنر ناجی آعبال کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر  شہاب قاوا جی اولو کو متعین کر دیا گیا ۔

 تبدیلی سے متعلق قرار داد کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

ناجی آعبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر شہاب قاواجی اولو کون ہیں؟

دوکوز ایئلول یونیورسٹی  کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن سے فارغ التحصیل قاواجی اولو  نے  بعد ازاں برطانوی  ہیسٹنگز کالج میں ایڈمنسٹریشن کے شعبہ میں اعلی تعلیم حاصل کی۔

مرمرا یونیورسٹی کے بینکاری و بیمہ پالیسی انسٹیٹیوٹ میں ماسٹر اورپی ایچ ڈی کرنے والے  قاواجی اولو  نے ایس بینک اور ترکی خلق  بینک میں مختلف پوزیشنز پر فرائض ادا کیے۔

انہوں نے علاوہ ازیں 26 ویں حکومت میں بائے بُرت سے ممبر اسمبلی کے فرائض بھی ادا کیے۔

 



متعللقہ خبریں