ترک صدارتی ترجمان کی امریکی قومی سلامتی مشیر سے باہمی تعلقات کے بارے میں جامع بات چیت

دونوں ممالک کے بیچ تنازعات کا موجب بننے والے  معاملات کو ایک نئے نقطہ نظر سے ہمکنار کرنے کی خاطر مشترکہ کوششیں صرف کیے جانے کی ضرورت پر زور

1576460
ترک صدارتی ترجمان کی امریکی قومی سلامتی مشیر سے باہمی تعلقات کے بارے میں جامع بات چیت

 

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدارتی دفترِ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  مذاکرات میں قالن نے سولیوان  کو نئے عہدے  پر تقرری کی مبارکباد دی۔

آئندہ کے دور میں ترکی۔امریکہ تعلقات کو تقویت دینے، ہر موضوع پر قریبی رابطے میں رہنے اور تعمیری باہمی تعاون کے لیے ڈائیلاگ چینلز کو مؤثر طریقے سے استعمال کیے جانے کی ضرورت پر زور دی جانے والی ٹیلی فون گفتگو میں کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں  عالمی تعاون  کی اہمیت کا اشارہ بھی دیا گیا۔

شام اور لیبیا  کے سیاسی سلسلہ حل  کو مضبوطی دینے کے معاملے میں مطابقت قائم ہونے والے مذاکرات میں ہر طرح کے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اور مشترکہ جدوجہد  کی ضرورت کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔

ادلیب کی تازہ صورتحال کے بھی زیر بحث آنے اور مہاجرین کی کسی نئے ریلے  سے خطے میں پیدا ہونے والے عدم استحکام اور انسانی بحران کے برخلاف ٹھوس اور تیزرفتار  اقدامات کی ضرورت کا ذکر آنے والی اس بات چیت میں ترکی اور یونان کے مابین جاری صلاح مشورہ مذاکرات  سے مشرقی بحیرہ روم میں امن و استحکام  کے قیام میں بارآور ہونے کا اظہار کیا گیا۔

ترکی کے امریکہ کی پیرس معاہدے کو واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے  اور موسمی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں عالمی تعاون کے لازم و ملزوم  ہونے کی توضیح کیے جانے والے مذاکرات کے اختتام پر ایس۔400، ایف۔35 اور علیحدگی پسند تنظیم پی وائے ڈی۔ وائے پی جی کی طرح کے دونوں ممالک کے بیچ تنازعات کا موجب بننے والے  معاملات کو ایک نئے نقطہ نظر سے ہمکنار کرنے کی خاطر مشترکہ کوششیں صرف کیے جانے کا تقاضا بھی پیش کیا گیا۔

دونوں اتحادیوں کے مابین نیے دور میں طاقتور ، قابل ِ دوام اور تعمیری تعلقات  ماڈل کو تشکیل دینے کی توقع کا اظہار کیے جانے والے ٹیلی فونک مذاکرات میں نیٹو کو مضبوطی دینے، علاقائی و عالمی امن و استحکام میں خدمات فراہم کرنے  والے اقدامات  کے معاملے پر بھی اتفاقِ رائے کیا گیا۔

اس گفتگو کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ سولیوان  نے اس چیز پر زور دیا ہے کہ بائڈن انتظامیہ امریکہ۔ ترکی روابط کو مستحکم کرنے،  باہمی تعاون کے حلقے کو وسعت دینے اور تنازعات کو مؤثر طریقے سے  دور کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں