ہماری حکومت نے ترکی کے تمام تر 81 اضلاع کو قدرتی گیس کی ترسیل کو ممکن بنایا ہے، صدر ایردوان

ترکی کو بحران اور افراتفری کے ماحول کی جانب دھکیلنے کے خواب دیکھنے والوں کو حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا

1564912
ہماری حکومت نے ترکی کے تمام تر 81 اضلاع کو قدرتی گیس کی ترسیل کو ممکن بنایا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم خود مختار توانائی،  طاقتور ترکی کہتے ہوئے ممکنہ حد تک مقامی وسائل پر مبنی  شعبہ توانائی  کو قائم کرنے کا مقصد رکھتے  ہیں۔

ترک صدر نے استنبول  سے براہ راست ابطہ قائم کرتے ہوئے منیسا توانائی و قدرتی وسائل منصوبے کی اجتماعی تقریب میں شرکت کی۔

سال 2002 میں بر سرِ اقتدار آنے کے بعد سے ابتک جمہوریہ ترکی کی تاریخ کے کامیاب ترین 18 برسوں کو مکمل کرنے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ہم سے پہلے  کے دور میں ترکی کے محض 5 بڑے شہروں تک قدرتی گیس کی رسائی تھی تو  آج ملک کے تمام تر 81 اضلاع تک ہم نے گیس کی ترسیل کو ممکن بنایا ہے۔

ترکی  بھر میں قدرتی گیس  کی ترسیل کے لیے سرمایہ کاری کی سطح کے 27 ارب ڈالر تک ہونے پر زور دیتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ ہم رواں سال بھی قدرتی گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آج تک متعدد مشکلات کو زیر کیا ہے اور ترکی پر ہونے والے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ترکی کو بحران اور افراتفری کے ماحول کی جانب دھکیلنے کے خواب دیکھنے والوں کو حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترکی نے جیو تھرمل کے شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے یہ اسوقت یورپ میں اول اور دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

صدر نے بتایا کہ ہم خود مختار توانائی و طاقتور ترکی کہتے ہوئے ممکنہ حد تک مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کی کوششوں میں ہیں۔ ترکی میں 18 برسوں میں توانائی کی پیداوار تین گنا بڑھتے ہوئے 92 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچی ہے۔  ہم قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بھی  ایک مرکزی ملک بننے کا ہدف رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں