ترکی کاروباری شخصیات کی جانب سے جو بائڈن کو خط

پابندیاں اور تنازعات نہیں بلکہ ہمیں تجارت اور سرمایہ کاری  کی بات چیت ہونے والے کسی مثبت ایجنڈے کی ضرورت لا حق ہے

1549268
ترکی کاروباری شخصیات کی جانب سے جو بائڈن کو خط

ترک کاروباری شخصیات متحدہ امریکہ کی پابندیوں  سے دونوں ممالک کے بزنس مینوں کے متاثر ہونے پر خدشات رکھتے ہیں۔

ان خدشات پر مبنی ترکی۔ امریکہ بزنس کونسل کے سربراہ مہمت علی یالچن داع  کے دستخط کا حامل خط امریکی نو منتخب صدر جو بائڈن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خط میں  لکھا گیا ہے کہ پابندیاں اور تنازعات نہیں بلکہ ہمیں تجارت اور سرمایہ کاری  کی بات چیت ہونے والے کسی مثبت ایجنڈے کی ضرورت لا حق ہے۔

خط میں دونوں ممالک کے باہمی تجارتی حجم کو ایک سو ارب ڈالر تک  پہنچانے  کے  لیے ترکی رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا کی حمایت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اس ہدف کے حصول کے ساتھ فوجی اور سیاسی تناؤ کا حل دونوں ممالک کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا، اس ضمن میں آزاد تجارتی معاہدہ  نئے دور میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں