آپ کا مفاد ترکی کے ساتھ کھینچا تانی میں نہیں دوستی  میں ہے: فواد اوکتائے

ترکی کا ڈیٹا ترکی میں رہے گا،ہم اپنی ذاتی معلومات کی کنجی دوسروں کے حوالے نہیں کریں گے: نائب صدر فواد اوکتائے

1549277
آپ کا مفاد ترکی کے ساتھ کھینچا تانی میں نہیں دوستی  میں ہے: فواد اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے امریکہ کے ترکی کے خلاف پابندیوں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ" آپ کا مفاد ترکی کے ساتھ کھینچا تانی میں نہیں دوستی  میں ہے" ۔

فواد اوکتائے نے انقرہ میں منعقدہ قومی سائبر  سکیورٹی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے ماضی میں ترکی کی بیرونی انحصار کی حامل دفاعی مصنوعات پر لگائی گئی پابندیوں کو ہم نے فراموش نہیں کیا۔ وہی راستہ کاٹنے والی ذہنیت اس وقت مختلف بھیس میں ہمارے سامنے کھڑی ہے۔ لیکن ہم کہتے ہیں کہ آپ جس بھی شکل میں چاہیں ہمارے سامنے رکاوٹیں کھڑی کریں  آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ اب آپ کے سامنے جو ترکی ہے وہ صدر ایردوان کی زیرِ قیادت پابندیوں کو سرمایہ کاریوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کا حامل ترکی ہے"۔

اوکتائے نے سائبر سکیورٹی  کے معاملے میں بھی اسی عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ " ترکی کا ڈیٹا ترکی میں رہے گا،ہم اپنی ذاتی معلومات کی کنجی دوسروں کے حوالے نہیں کریں گے۔ترکی کے ڈیٹا کی حفاظت ترکی کی مقامی و قومی سکیورٹی فائر والز کے ذریعے کی جائے گی"۔

انہوں نے پوری دنیا کو سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹلائزیشن میں باہمی تعاون کی تجویز پیش کی اور کہا ہے کہ "آپ کا مفاد، ترکی پر پابندیوں میں یا کھینچا تانی کرنے میں نہیں ترکی کے ساتھ اتحاد اور دوستی میں ہے"۔

اوکتائے نے کہا ہے کہ پوری دنیا یہ جان لے گی کہ فائدہ ترکی کے ساتھ دوستی میں ہے اس کے برعکس حرکتیں ، پابندیاں یا ان سے مشابہہ کاروائیاں ہمیں مزید متحرک کرنے اور ہماری رفتار میں مزید اضافہ کرنے کے علاوہ اور کسی کام نہیں آئیں گی۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ ترکی ایسے ممالک میں شامل ہے کہ جو سائبر سکیورٹی کے تکنیکی، قانونی اور اداراتی پہلووں کے حوالے سے اہم پیش رفت کر چکے ہیں۔ ملکی خود مختاری کی تقویت کے لئے جاری کاروائیوں کے نتیجے میں ہم اس وقت گلوبل سائبر سکیورٹی انڈیکس کی فہرست میں  بیک وقت 23  درجے کی بلندی کے ساتھ 20 ویں نمبر پر ہیں۔



متعللقہ خبریں