فخری زادہ کا قتل علاقائی امن واستحکام کو ضرر پہنچانے کی کوشش ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ فخری زادہ کا قتل وقت کے اعتبار سے کافی معنی خیز ہے جس کا مقصد علاقائی امن و استحکام  کو نقصان پہنچانا ہے مگر  مجھے امید ہے کہ شر پسند عناصر کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی

1539400
فخری زادہ کا قتل علاقائی امن واستحکام کو ضرر پہنچانے کی کوشش ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیاہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں دو طرفہ تعلقاقت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی ۔

صدر ایردوان نے علاوہ ازیں گزشتہ دنوں ایرانی سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل  پر اپنے افسوس  سمیت ان کے اہل خانہ اور برادر ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیاہے۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ ان کا یہ قتل وقت کے اعتبار سے کافی معنی خیز ہے جس کا مقصد علاقائی امن و استحکام  کو نقصان پہنچانا ہے مگر  مجھے امید ہے کہ شر پسند عناصر کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی ۔

انہوں نے بالائی قارا باغ کےتنازعے کے بارے میں کہا کہ وہاں کی صورت حال ایک نئے دور میں داخل ہو چکیہے جس میں آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور اس کی بقا کے خلاف پر قسم کے عزائم کو ناکام بنانا ضروری ہو گیاہے ،امید ہے کہ اس نئی صورت حال سے علاقے میں امن و استحکام  کی بحالی میں مدد ملے گی جو کہ آرمینیا سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کےلیے بھی مفید ہوگی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں