ہم ملک کو بلند سطح تک لیجانے والے اقتصادی اور جمہوری سفر کی بحالی پر اٹل ہیں، ترک صدر

عام وبا کی دوسری لہر کے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے  کے ان ایام میں ہمارے ملک کی صورتحال نسبتاًٍ بہتر سطح پر  ہے

1531317
ہم ملک کو بلند سطح تک لیجانے والے اقتصادی اور جمہوری سفر کی بحالی پر اٹل ہیں، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم اقتصادیات اور ڈیموکریسی کو   دوبارہ سے بلندیوں کی جانب لیجانے والی ایک ڈگر پر ڈالنے  پر پُر عزم ہیں۔

استنبول میں  نمائش و کنونشن سنٹر میں 18 ویں موسیاد ایکسپو سے خطاب کرنے والے صدر ایردوان کا  کہنا تھا  کہ ہم قوم کی صحت کے تحفظ اور پیداوار  و روزگار  کے مواقع کو   بڑھانے کی کوششوں  میں  ہیں۔

کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے  اور سائنسی کمیٹی کی سفارشات  کی روشنی میں  لازمی تدابیر اختیار کرنے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ’’ہم حالات کا بہترین طریقے سے جائزہ لیتے ہوئے اس سلسلے کو کسی موقع  میں بدلنے  کے معاملے میں  اٹل ہیں، عام وبا کی دوسری لہر کے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے  کے ان ایام میں ہمارے ملک کی صورتحال نسبتاًٍ بہتر سطح پر  ہے۔ ‘‘

انہوں نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ ترکی کو معاشی و جمہوری میدان میں بلندیوں کی جانب مائل کسی    ڈگر پر بٹھانا ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔ ترکی  کو سود۔ افراط زر۔ قیمتِ زر کے تسلط سے نجات دلانا شرطیہ ہے۔  یہ چیز ہماری اقتصادی پالیسیوں ، ڈیموکریسی اور آزادی کی سطح کو فروغ   دیتے ہوئے  ہماری  قوم  کے معیار ِ زندگی میں مزید بہتری لائے گی۔

 



متعللقہ خبریں