سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں سے ہر شخص باخبر ہے: فاحریتین آلتون

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی  قتل کے دوسرے سال کے لئے موقع پر انگریزی  میں بیان جاری کیا ہے

1501586
سعودی صحافی  جمال خاشقجی کے قاتلوں سے  ہر شخص باخبر ہے: فاحریتین آلتون

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈرایکٹر  فاحریتین آلتون نے کہا ہے کہ   سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ہر کوئی جانتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی  قتل کے دوسرے سال کے لئے موقع پر انگریزی  میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے    کہا کہ واشنگٹن پوسٹ کے رائٹر  جمال خاشقجی   کو   دو سال قبل سعودی عرب کے استنبول قونصل خانے میں گھات لگا کر قتل کیا گیا  تھا انہوں نے کہا کہ   قاتلانہ دستہ جس میں فرانزک ماہر اور اسٹنٹ پر مشتمل ٹیم   کے ہاتھوں میں آرا مشین   بھی تھی  جمال خاشقجی اس    قاتلانہ حملے کے بارے میں بالکل بے خبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ  اس دن سے جمال خاشقجی کے کے قاتلوں کو عدلیہ جانے سے روکنے کے لیے اغوا کرلیا گیا۔

اصل قاتلوں کو بچانے کے لیے  عدلیہ کو غلط کیس پیش کیا گیا اور اصلی قاتلوں کو بچالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  خاشقجی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں  لانے کے  لئے ترکی کے استغاثہ ، پولیس اور مواصلات کے ماہر دن رات کام  کررہے ہیں تاکہ  تمام قاتلوں کو  عدلیہ   کے روبرو پیش کیا جاسکے۔ہم عدلیہ اور انصاف کی فراہم کے لیے  خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہم سب جمال خاشقجی کے قاتلوں کے بارے میں آگاہی رکھتے ہیں  اور ان سے احتساب کرنے    اور انہیں ترکی  کے حوالے کرنے کا مطالبہ  کرتے ہیں ۔ ہم سعودی قاتلوں کو بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں عوام کو کھلی عدالت میں پیش ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اس  قاتلانہ واقعے کے حقائق اور  تحقیقات کے لیے  ترکی پیش کرنے  کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں