آیا صوفیہ کو عبادت کے لیے کھولے جانے سے عید قرباں کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے، ترک صدر

صدر اور آک پارٹی کے رہنما رجب طیب ایردوان نے  اپنی پارٹی کے ارکان سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے عید ملن کی

1465582
آیا صوفیہ کو عبادت کے لیے کھولے جانے سے عید قرباں کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ آیا صوفیا کو 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولے جانے  نے اس عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

صدر اور آک پارٹی کے رہنما رجب طیب ایردوان نے  اپنی پارٹی کے ارکان سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے عید ملن کی۔

جناب ایردوان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ملک و قوم کے مفاد میں نہ ہونے والی بحث  کی چال میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بڑے کنونشن کو جنم نو، بلندیوں کی جانب بڑھنے والے ایک سفر کی ماہیت حاصل کرنے کے متمنی ہیں۔

آیا صوفیہ مسجدِ کبیرہ کو عبادت کے لیے کھولے جانے پر بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ قوم کے دل میں 86 سالہ پرانا یہ زخمی 24 جولائی سے مندمل ہونا شروع ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں