یورپی یونین خفتر کی مدد اور لیبیائی حکومت کو سزا دے رہی ہے، وزیر خارجہ چاوش اولو

ترکی  کے لیبیا سے متعلق نظریات کو زیر ِ لب لانے والے چاوش اولو نے  کہا کہ  لیبیا میں فی الفور پائدار فائر بندی  اور سیاسی سلسلے کی بحالی لازم وملزوم ہے

1462643
یورپی یونین خفتر کی مدد اور لیبیائی حکومت کو سزا دے رہی ہے، وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو   کا کہنا ہے کہ یورپی  یونین نے ایرینی آپریشن کے ذریعے باغی خلیفہ خفتر کو مدد فراہم کی ہے  تو لیبیا ئی  حکومت کو سزا دی ہے۔

ترک وزیر نے انقرہ کے سرکاری دورے پر  موجود  ہسپانوی وزیر خارجہ ، یورپی یونین اور تعاون امور کی وزیر آرانچا گونزالیز لائا سے ملاقات کی۔

دونوں وزرا نے مذاکرات کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

ترکی  کے لیبیا سے متعلق نظریات کو زیر ِ لب لانے والے چاوش اولو نے  کہا کہ  لیبیا میں فی الفور پائدار فائر بندی  اور سیاسی سلسلے کی بحالی لازم وملزوم ہے۔

یورپی یونین کے لیبیا میں ایرینی آپریشن کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ ایرینی آپریشن قطعی طور  پر جانبداری پر مبنی ہے اور یہ خفتر کی مدد کرتا ہے جبکہ لیبیا  کی تسلیم شدہ حکومت کو سزا دیتا ہے۔

آیا صوفیہ  کو عبادت کے لیے کھولے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ یونان  کا اس ضمن میں رد عمل  ذی فہم نہیں، ہم ایک ثقافتی ورثے کے طور پر  اس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

اسپین اور بعض دیگر ممالک کی جانب سے آیا صوفیہ کے ترکی کی حاکمیت کا معاملہ ہونے کا اعتراف کر رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی  کورونا اقدامات کے دائرہ کار میں سیاحت کی  اجازت کی فہرست  مطلوبہ کسوٹیوں سے عاری ہے۔  اس فہرست کو سیاسی  پہلووں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے بھی بتایا کہ  ترکی  کے ساتھ ہمارے صحت مندانہ تجارتی و اقتصادی تعلقات موجود  ہیں۔



متعللقہ خبریں