یلدرم-3 کوہ آعری کے نام سے آعری، ایدیر اور قارس میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن

وزارت کی طرف سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کو ملکی ایجنڈے سے مکمل طور پر ختم کرنے اور خطے میں سمجھے جانے والے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لئے آپریشن " یلدرم- 3  کوہ آعری "کے نام  سے فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے

1462499
یلدرم-3 کوہ آعری کے نام سے  آعری، ایدیر اور قارس  میں  دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن

ترکی  کی وزارت داخلہ نے آعری ،  ایدیر  اور قارس کے علاقوں میں  ایک ہزار  70  اہلکاروں  کے ساتھ یلدرم- 3  کوہ آعری  کے نام سے  آپریشن شروع کیا ہے۔

وزارت کی طرف سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کو ملکی ایجنڈے سے مکمل طور پر ختم کرنے اور خطے میں سمجھے جانے والے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لئے آپریشن " یلدرم- 3  کوہ آعری "کے نام  سے فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس کارروائی میں جنڈرمیری کمانڈوز ، جنڈرمری اسپیشل آپریشنز (جے اے ایچ) ، پولیس اسپیشل آپریشنز (پی اے ایچ) اور سکیورٹی گارڈز کے  ایک ہزار 70 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

بیان میں ، کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شروع کردہ  یلدرم  آپریشنز  کو عوام کی مکمل  حمایت  سے پرعزم طریقے  سے کامیابی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں