ترکی نائیجر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: وزیر خارجہ چاوش اولو

نہوں  نے ان خیالات کا اظہار نائجرکا دورہ کرنے کے موقع پر  نائیجر کے صدر  اسوفو  مہمدوو  کی جانب سے انہیں شرفِ ملاقات  بخشنے  کے موقع پر کیا

1459147
ترکی نائیجر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: وزیر خارجہ  چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ ترکی نائیجر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں  نے ان خیالات کا اظہار نائجرکا دورہ کرنے کے موقع پر  نائیجر کے صدر  اسوفو  مہمدوو  کی جانب سے انہیں شرفِ ملاقات  بخشنے  کے موقع پر کیا ۔ انہوں  بعد ایک بیان میں کہا کہ صدر کے ساتھ  ملاقات میں  دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات کے ہر شعبے میں بہتری لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع  ملا ہے اور  نائیجر کے مستقبل کے لئے ترقیاتی منصوبوں  کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ترک کمپنیوں  جو بہت اعلیٰ مقام کی حامل ہیں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو  ٹرانسپورٹ ، توانائی اور زراعت کےشعبوں   ترکی کی جانب سے  کردار ادا کررہی ہیں

انہوں نے کہا کہ  نائیجر کے ساتھ فوجی ، نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گےاور طے پانے والے سمجھوتوں  کے تعلقات کے قانونی انفراسٹرکچر کو مستحکم کرتے ہوئے ، ہم ان کے نفاذ کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے صدر  محمدو  کے ساتھ اپنی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون کے معاملے کا بھی جائزہ لیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ "نائجر عام طور پر دہشت گردی  سے  متاثر ہونے والا ملک ہے اور ترکی بھی دہشت گردی سے متاثر ہونےو الے ملک ہونے کی ناتے نائیجر کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔

انہوں نے صدر  محمدو سے  ملاقات میں ، علاقائی امور خصوصا لیبیا کو صورتِ حال سے متعلق بات چیت کیے جانے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے پڑوسی ممالک ، ساحلی ممالک میں سے نائیجر  لیبیا کی صورتحال کے اثرات کو ہر لحاظ سے جائزہ لے رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں