شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں حالات بہتر ہونےکی صورت میں قبل از وقت انتخابات کروائے جاسکتے ہیں: آکنجی

انہوں نے کہا کہ  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ میں 61 دن سے کورونا وائرس(کوویڈ 19) کے کوئی نئے واقعات نہیں ہوئے ہیں  اور  وہ کل جمہوریہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے  جس میں  قبل از وقت انتخابات پر غور کیا جائے گا

1438762
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں حالات بہتر ہونےکی صورت میں قبل از وقت انتخابات کروائے جاسکتے ہیں: آکنجی

شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آکنجی نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات اگر صحت کے شعبے میں سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو قبل از ووقت کروائے جاسکتے ہیں۔

صدر مصطفی آکنجی نے بائرک ریڈیو ٹیلی ویژن (بی آر ٹی) میں شریک براہ راست نشریات میں سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ میں 61 دن سے کورونا وائرس(کوویڈ 19) کے کوئی نئے واقعات نہیں ہوئے ہیں  اور  وہ کل جمہوریہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے  جس میں  قبل از وقت انتخابات پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اگر صحت کے شعبے میں  سب کچھ ٹھیک ہے تو انتخاب کی تاریخ 11 اکتوبر کا انتظار کیے بغیر قبل از وقت بھی  مقرر کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "اگر اسمبلی کا سیشن جون کے اواخر تک جاری رہتا ہے تو  صدارتی انتخابات کا پہلا  دور 16 اگست کو ہوگا ، اور اگر دوسرے مرحلے کی ضرورت پیش آئی تو  یہ 23 اگست کو بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  وہ پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ان ٹھوس تاریخوں پر بھی بات کروں گا اور انتخابات قبل از وقت کروانا ملک کے لیے بہتر ہوگا۔



متعللقہ خبریں