یونان حکومت پہلے اپنی بربریت سے نجات حاصل کرے: حامی آق سوئے

میں، "دشمن کا دشمن میرا دوست" ذہنیت کی حامل، یونانی قیادت کو عقل و فکر سے کام لینے کی دعوت دیتا ہوں: حامی آق سوئے

1424889
یونان حکومت پہلے اپنی بربریت سے نجات حاصل کرے: حامی آق سوئے

ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ "یونان حکومت کو پہلے اپنی بربریت سے نجات حاصل کرنی چاہیے"۔

حامی آق سوئے نے یونان کے وزیر خارجہ نکوس دیندیاس کے ترکی کے لئے "بربر" کا لفظ استعمال کرنے سے متعلق سوال کا تحریری جواب دیا ہے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ یونان حکومت کو پہلے اپنی بربریت سے نجات پانی چاہیے۔ یونانی وزیر نے مذکورہ بیان کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ یونان، ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کی بجائے تناو کی پالیسی کو ترجیح دے رہا ہے اور حقائق کو داخلی سیاسی مسائل کے حوالے سے دکھا کر رائے عامہ کو گمراہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں، "دشمن کا دشمن میرا دوست" ذہنیت کی حامل، یونانی قیادت کو عقل و فکر سے کام لینے کی دعوت دیتا ہوں۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ یہ چیز بین الاقوامی رپورٹوں میں بھی شامل ہے کہ یونان مہاجرین کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی اور خاص طور پر زندگی گزارنے کے حق  کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نگاہوں کے سامنے سرحد پر جمع مہاجرین کے ساتھ ہر طرح کا ناروا سلوک کرنے والوں کا ترکی کو بربر کہنا قابل شرم ہے۔ یونان حکومت کو پہلے اپنی بربریت سے نجات پانا چاہیے اور اس کے لئے سب سے پہلے اس کا پناہ گزینوں کے حقوق کا احترام کرنا ضروری ہے۔ مہاجرین پر تشدد اور بدسلوکی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں تہذیب کے گہوارے کے نام نہاد دعوے داروں کو اپنی زبان اور دین سے باہر کے انسانوں کا بھی احترام کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں