مغربی سرحدیں کھول دی ہیں، مہاجرین تسلی سے یورپ جائیں: ترکی

بر سر  اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے کہا ہے کہ   ترکی اب اپنی مغربی  بحری اور بری سرحدوں کو مہاجرین کےلیے کھول رہا ہے

1368155
مغربی سرحدیں کھول دی ہیں، مہاجرین  تسلی سے یورپ جائیں: ترکی

بر سر  اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے کہا ہے کہ   ترکی اب اپنی مغربی  بحری اور بری سرحدوں کو مہاجرین کےلیے کھول رہا ہے۔

  ترجمان نے  اس بات کا اعلان ترک فوجیوں کی  شہادت  کے بعد ایک  بیان میں کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ  مہاجرین سے متعلق حکومت کی پالیسی   پرانی ہے لیکن اب صورت حال مختلف رخ اختیار کر گئی ہے لہذا  ہم اپنی  مغربی سرحدوں    پر مہاجرین کے سیلاب کو  اب نہیں روکیں گے۔

  انہوں نے کہا کہ اب مہاجرین  ہماری بحری اور بری سرحدوں کے راستے یورپ میں داخل ہو سکتے  جنہیں ہمارے سرحدی  اور ساحلی محافظ    نہیں روکیں گے۔



متعللقہ خبریں