عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی: صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیا  کی جانب سے  عمران خان  کے کوالالمپور  کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق کیے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا

1325350
عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان  کے تعلقات ہمیشہ ہی بڑے  قریبی اور مستحکم ہیں  اور ان تعلقات میں   کبھی بھی کوئی دراڑ  نہیں آسکتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیا  کی جانب سے  عمران خان  کے کوالالمپور  کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق کیے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر طے شدہ پروگرام کے تحت کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

صدر ایردوان کا  پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور خوشگوار ہوں گے، پاکستان سے سٹریٹجک تعلقات میں بہتری کیلئے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے پیش رفت جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے تاہم اگر وہ شریک ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

 

 



متعللقہ خبریں