فرانسیسی صدر کا موقف جمہوری نہیں ہے، وزیر خارجہ

فرانس میں چھپنے والے ہفتہ وار جریدے  لا پوائنٹ  کی تازہ اشاعت میں صدر رجب طیب ایردوان ، ترکی ، اور فرانس میں   مقیم  ترک شہریوں اور ترک   اداروں کو ہدف بنایا تھا

982286
فرانسیسی صدر کا موقف جمہوری نہیں ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ  فرانسیسی صدر امینول ماکرون ڈیموکریسی کے معاملے میں دہرا معیار رکھتے ہیں۔

فرانسیسی لا پوائنٹ جریدے پر ترکوں کے  شدید رد عمل    کے بعد  اس جریدے کے  پوسٹرز کو دیواروں سے ہٹائے جانے پر  ٹویٹر  پیغام کے ذریعے نکتہ چینی کرنے والے ماکرون کو  جواب دیتے   ہوئے چاوش اولو  نے بھی  ترکی اور فرانسیسی زبانوں میں ٹویٹ کی ہے۔

ماکرون  کے خلاف  ردِ عمل  کا مظاہرہ کرنے والے چاوش اولو نے لکھا ہے کہ "ڈیموکریسی محض ایک  فریق  کے  حقارت ، گالی گلوچ   اور جھوٹ بازی سے کام لینے پر مبنی نہیں ہوتی  بلکہ یہ اس کے ساتھ ساتھ نظریات و حساسیت کو بالائے طاق  رکھے جانے   کا تقاضا پیش کرتی ہے۔  فرانس میں   مقیم  ترک   طبقے  کا رد عمل اس تقاضے  کا عکاس ہے۔

خیال رہے کہ فرانس میں چھپنے والے ہفتہ وار جریدے  لا پوائنٹ  کی تازہ اشاعت میں صدر رجب طیب ایردوان ، ترکی ، اور فرانس میں   مقیم  ترک شہریوں اور ترک   اداروں کو ہدف بنایا تھا اور قطعی نہ ہونے والے   نا معلوم ذرائعوں کی معلومات کو جگہ دیتے ہوئے  ترکی  کی ساکھ کو متاثر کرنے والی  مہم  شروع کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں