دہشت گردی کے خلاف جنگ دہرے معیار کے ساتھ نہیں جیتی جا سکتی

آک پارٹی کے رہنما و صدر ِ ترکی  رجب  طیب ایردوان نے  اپنی سیاسی جماعت کے  مرکزی دفتر میں  سفراء کی  روایتی افطار پارٹی  سے خطاب  کیا

976349
دہشت گردی کے خلاف جنگ دہرے معیار کے ساتھ نہیں جیتی جا سکتی

صدر ِ ترکی  کا کہنا ہے کہ بعض ممالک کو انسداد ِ دہشت گردی میں دہرے معیار  سے اب باز آجانا چاہیے۔

آک پارٹی کے رہنما و صدر ِ ترکی  رجب  طیب ایردوان نے  اپنی سیاسی جماعت کے  مرکزی دفتر میں  سفراء کی  روایتی افطار پارٹی  سے خطاب  کیا ۔

خطاب میں دہشت گرد تنظیموں کے  خلاف بلا کسی رعایت کے جدوجہد کرنے کی اہمیت کا ذکر کرنے والے  ایردوان نے بتایا کہ  بعض ممالک کو  اس معاملے میں دہرے معیار  پر عمل درآمد کو  ختم کر دینا چاہیے، دہشت گرد  تنظیم PKK اور اس کے شام میں بازو پی وائے ڈی/وائے پی جی، داعش، القاعدہ اور  نئی نسل کی ہائبدرڈ  تنظیم  فیتو  کے خلاف ہماری جدوجہد پُر عزم طریقے سے جاری ہے۔ تا ہم ، بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ   دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دہرا  معیار تا حال  جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایک یورپی ممالک ،معصوم انسانوں   کا قتل کرنے  والوں کے لیے  اب  محفوظ  مقام   کی حیثیت  اختیار کرتے چلے جا رہے ہیں۔  جہاں وہ  بلا کسی ڈر کے زندگی گزار رہے ہیں۔

اس طریقے سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد نہیں ہو سکتی، اس نا موزوں صورتحال  کو ختم کرتے ہوئے  ہم سب کو مشترکہ کوششیں صرف کرنی ہوں گی۔

 



متعللقہ خبریں