ہم خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، جنرل خلوصی آقار

جنرل آقار نے بتایا کہ   کاروائی کے دوران  دہشت گردوں نے سول لباسوں میں  عوام  کے درمیان گھل مل  کر  خفیہ  مورچے بنائے ہیں

908538
ہم خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، جنرل خلوصی آقار
orgeneral akar hatay1.jpg

مسلح افواج کے سربراہ خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازیوں کے خون کے ایک  ایک قطرے کا حساب   پوچھا جائیگا۔

مسلح  افواج کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ  کے مطابق  جنرل خلوصی آقار   نے  بری افواج کے کمانڈر  جنرل  یاشار گولیر اور ترک  فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کوچک آک یوز   کےہمراہ خطائے میں  شام میں جاری    عفرین آپریشن  کا  جائزہ لیا۔

انہوں نے   اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کاروائی کا اصل مقصد ، سرحدی  علاقوں   اور عفرین میں  امن، سلامتی اور استحکام کا قیام، علاقائی عوام کو دہشت گردوں کے مظالم سے  نجات دلانا اور ترکی  میں مقیم شامی پناہ گزینوں کو با حفاظت طور پر اپنے اپنے  گھر بار کو لوٹنے کا موقع فراہم  کرنا ہے۔

جنرل آقار نے بتایا کہ   کاروائی کے دوران  دہشت گردوں نے سول لباسوں میں  عوام  کے درمیان گھل مل  کر  خفیہ  مورچے بنائے ہیں ،   لیکن  ہم  معصوم شہریوں کو نقصان  نہ پہنچنے  کے  لیے   ہر ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

جنرل آقار نے اپنے خطاب کے اختتام پر   شاخِ زیتون  آپریشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا   کے لیے دعائے مغفرت کی ،  ان کے لواحقین   اور ترک قوم سے اظہار ِ تعزیت کیا اور غازیوں کی  فی الفور شفا یابی  کی  تمنا  کا اظہار کیا ۔  

انہوں نے  آپریشن میں حصہ لینے والے تمام تر فوجیوں  کی بہادریوں اور قربانیوں کو   سراہا۔

 



متعللقہ خبریں