ترکی کی جانب سے امریکہ کے خلاف شدید رد عمل

مریکی  نمائندے   کے ان نازیبا   بیانات کے خلاف  ایک اعلی سطحی   جواب کے  ساتھ مذمت کی گئی ہے

780705
ترکی کی جانب سے امریکہ کے خلاف شدید رد عمل

ترکی نے امریکہ کے داعش مخالف جنگ امور کےنمائندہ خصوصی  بریٹ میک کرک کے ترکی کے خلاف  بیانات پر  احتجاج  کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو  نے  مک گریک کے شامی شہر عدلیب   میں  دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی  کو ترکی سے وابستہ  کرنے پر مبنی  بیانات   پر  رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ"ان اشتعال انگیز   بیانات کی ہم     نے مذمت کی ہے۔ "

مفتو اولو نے  مک گریک کے ایک تھنک ٹینک کو  دیے گئے انٹرویو  کے  حوالے سے  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا "امریکی  نمائندے   کے ان نازیبا   بیانات کے خلاف  ایک اعلی سطحی   جواب کے  ساتھ مذمت کی گئی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی شام اور عراق میں موجودگی  کے پس پردہ بنیادی اسباب  کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام تر متعلقہ اداکاروں کو مشترکہ مؤقف اپنانا ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں