جرمنی جیسا بھی چاہے کر لے، وزیر اعظم

پارٹی کے   پارلیمانی     گروپ اجلاس سے خطاب کرنے والے  یلدرم نے   ایجنڈے  کے حوالے سے اپنے جائزے   پیش  کیے

746872
جرمنی  جیسا بھی چاہے کر لے، وزیر اعظم

وزیر  اعظم بن علی یلدرم   نے جرمنی   کے ادانہ  کے انجرلک  فوجی اڈے سے    اپنے فوجیوں کے انخلاء     فیصلے  کے  حوالے سے کہا   ہے کہ  "وہ جیسا بھی چاہیں  کر لیں"۔

پارٹی کے   پارلیمانی     گروپ اجلاس سے خطاب کرنے والے  یلدرم نے   ایجنڈے  کے حوالے سے اپنے جائزے   پیش  کیے۔

جرمن   ممبران ِ اسمبلی کو انجرلک  کے   فوجی اڈے  کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے  پر برلن انتظامیہ  کے "فوجی اڈے سےانخلاء" کے فیصلے      کے بعد  جناب یلدرم  نے کہا ہے کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

انہوں نے  سات ملکوں کی جانب سے   قطر کے ساتھ  تعلقات کو   منجمد کرنے     کا ذکر کرنے والے   وزیر اعظم نے اس پیش رفت پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مبارک   مہینے  کی افادیت کے مطابق   دوستانہ ڈائیلاگ  کے قیام کے لیے   ترکی  اپنے فعال   مؤقف کو  جار ی رکھے گا۔  بین الامملکتی تعلقات کو   من گھڑت خبروں   کے باعث  متاثر ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور  قطر     پر سفارتی پابندیوں کو    بڑے صبر و تحمل اور مذاکرات کے ساتھ  ختم  کیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں