نو مئی یوم یورپ کو، جاز کنسرٹ کے ساتھ منایا گیا۔

یورپی یونین کے وزیر میلود چاوش اولو کا تقریب سے اہم خطاب

64903
نو مئی یوم یورپ کو، جاز کنسرٹ کے ساتھ منایا گیا۔

نو مئی یوم یورپ کو، جاز کنسرٹ کے ساتھ منایا گیا۔
یورپی یونین کے وفد اور انقرہ ایوان ِ تجارت کے تعاون سے منعقدہ جاز کنسرٹ میں شائقین نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس پروگرام میں شرکت کرنے والے یورپی یونین امور کے وزیر میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ سن 2014 یورپی یونین کی مستقل رکنیت کا برس ہو گا۔
ترکی کے سلسلہ یورپی یونین کا جائزہ پیش کیے جانے والی شب میں خطاب کرنے والے وزیر چاوش اولو نے کسی منصفانہ سلسلہ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس پروگرام کی میزبانی کرنے والے یورپی یونین وفد کے سربراہ سفیر اسٹیفانو مین سروسی نے اپنے خطاب میں ترکی کے ویزے کے حصول کی مشکلات کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ:"ترک عوام کے بھی بلا ویزا یورپ کا سفر کر سکنے کے بارے میں ہمیں اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ہمیں ترکی اور یورپی یونین کی جانب پیش قدمی کو جاری رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں صرف کرنی چاہییں۔اس ضمن مین ترکی اور یورپ کی طرف سے سیاسی مشاورت اور عزم کی ضرورت لا حق ہے۔
ان خطابات کے بعد ترکی اور یورپی یونین کے ترانے بجائے گئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں