کیا آپ جانتے ہیں۔19

کیا آپ جانتے ہیں۔19

1759924
کیا آپ جانتے ہیں۔19

کیا آپ کو معلوم ہے کہ وسطی اناطولیہ میں واقع وادی  الہارا کا شمار دنیا کے اہم آبی درّوں میں ہوتا ہے؟

 

الہارا وادی  کی لمبائی 18 کلو میٹر، گہرائی اوسطاً 150 میٹر اور چوڑائی 200 میٹر ہے۔ یہ وادی وسطی اناطولیہ میں اور تحصیل آق سرائے  میں واقع ہے۔ اس وادی میں جنگلاتی و نباتاتی حیات کے ہزاروں مقامات پائے جاتے ہیں۔ الہارا وادی کو دیگر آبی درّوں سے مختلف بنانے والی خصوصیت یہ کہ یہ  دنیا کا ایسا بڑا ترین آبی درّہ ہے جو  ماضی میں  انسانی رہائشی مقام رہا ہے۔ وادی چٹانوں کے گھیرے میں واقع ہے اور ان چٹانوں میں کھود کر بنائے گئےسینکڑوں  کلیسا اور گھر  پائے جاتے ہیں۔ اِن کھُدے ہوئے کلیساوں اور گھروں کی وجہ سے وادی الہارا  دنیا کے اہم ترین ثقافتی و تہذیبی مراکز میں شمار ہوتی ہے۔

 

الہارا وادی اپنے فطری حُسن کی وجہ سے ترکی کے قابلِ دید مقامات میں سے ایک ہے۔ دیوار کی طرح سیدھی ، گہری اور تنگ وادی کی تہہ میں بہتے پانی کی کناروں پر سبزے کی یاقوتی پٹّی ہے۔ وادی کے اطراف میں سبزے کی تہہ پتلی سی  ہے لیکن وادی کی چٹانوں سے اندر دیکھا جائے تو ایک سر سبز قدرتی منظر دکھائی دیتا ہے۔  بالائی علاقے میں کونٹی نینٹل  آب و ہوا اور وادی کی تہہ میں بحیرہ روم آب و ہوا  پائی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں