کیا آپ جانتے ہیں۔71

کیا آپ جانتے ہیں۔71

1632808
کیا آپ جانتے ہیں۔71

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سال میں صرف 2 ہفتے کھِلنے والے نیلا ستارہ پھولوں کو برن سمجھوتے کے ساتھ تحفظ میں لے لیا گیا ہے؟

 

نیلا ستارہ پھول، ترکی کے ضلع ترابزون کی تحصیل تونیا کی تقریباً ایک ہزار 300 میٹر بلند چراگاہ، قادرالاک میں کھلتے ہیں اور ہر سال موسمِ بہار میں چراگاہ کو نیلے رنگ میں رنگ دیتے ہیں۔

 

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حقیقی معنوں میں نیلے ستارے سے مشابہ یہ نادر پھول  ایسی جڑی بوٹیوں میں شامل ہے کہ جن کی نسل ختم ہونے کے قریب ہے۔بین الاقوامی برن سمجھوتے کی رُو سے تحفظ میں لئے گئے اس پتلی اور لمبی پنکھڑیوں والے پھول کی چراگاہ کو طبعیاتی پارک کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

 

چاروں طرف سے صنوبر کے درختوں سے گھِری یہ چراگاہ موسم بہار میں نیلے رنگ میں ڈوب کر ایک بے مثال منظر پیش کرتی ہے۔ چراگاہ کا یہ غیر معمولی قدرتی حسن موسم بہار میں فطرت کے پرستاروں اور فوٹو گرافروں کو جوق در جوق اپنی طرف کھینچتا ہے۔



متعللقہ خبریں