کیا آپ جانتے ہیں۔ 65

کیا آپ جانتے ہیں۔ 65

1605906
کیا آپ جانتے ہیں۔ 65

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول کے علاقے ایوب  میں واقع ایک ٹیلے کو  فرانسیسی مصنف پئیر لوٹی  کا نام دیا گیا ہے؟

 

معروف فرانسیسی ناول نگار پئیر لوٹی کا زمانہ حیات 1850 سے 1923 کے سالوں پر محیط ہے۔ وہ عثمانی ثقافت سے نہایت متاثر ہونے کی وجہ سے متعدد دفعہ یہاں آئے اور ایک طویل عرصے تک یہاں قیام کیا۔ جب  وہ دوسری دفعہ اس دور کے عثمانی ترکی میں آئے تو ان کی ملاقات 'آزیادے' نامی خاتون سے ہوئی۔ اسی خاتون کا نام انہوں نے بعد ازاں اپنے ناول کو دیا۔

 

پئیر لوٹی کو دینی مقامات، قبرستانوں ، قدرتی حسن اور ایک قدیم رہائشی  مرکز ہونے کی وجہ سے ایوب  کا علاقہ بہت پسند آیا۔ استنبول میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے اسی علاقے میں رہائش اختیار کی۔وہ ایک تواتر سے ایوب کے عقبی طرف اور پہاڑ کی چوٹی پر واقع قہوہ خانے میں جاتے۔ وہ یہاں گھنٹوں تک بیٹھتے، خلیج کا نظارہ کرتے اور انسانوں کے ساتھ صحبت کرتے تھے۔ پئیر لوٹی قہوہ خانہ کے نام سے یہ قہوہ خانہ آج بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ جس ٹیلے کی چوٹی پر یہ قہوہ خانہ واقع ہے اسے بھی پئیر لوٹی ٹیلے کا نام دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں