پاکستان ڈائری - 01

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ ڈویل سیٹر جے ایف تھنڈر کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے حوالے کی گئی۔اس کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 کی پیداوار کا بھی آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا

1559205
پاکستان ڈائری - 01

پاکستان ڈائری-01

بدھ 30 دسمبر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اس دن پاک چین دوستی نے نیا سنگ میل عبور کیا۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ ڈویل سیٹر جے ایف تھنڈر کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے حوالے کی گئی۔اس کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 کی پیداوار کا بھی آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

ڈویل سیٹ جے ایف۔17 تھنڈر طیارہ ہر طرح کے عسکری آپریشنز میں جنگی کاروائیاں کرنے کی مکمل صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ڈیجیٹل آلات سے لیس جے ایف۔17 تھنڈر بلاک-ااا  ائیرو اسپیس ٹیکنالوجی کا ایک عظیم شاہکار ہے جو موجودہ بدلتے جیو پولیٹیکل حالات میں پاک فضائیہ کو کریڈیبل ڈیٹیرنس برقرار رکھنے کی صلاحیت مہیا کرے گا۔ڈوئل سیٹ طیاروں کو تربیتی امور میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے کامرہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جناب نونگ رونگ نے اس تقریب میں معزز مہمان کی حیثیت سے خصوصی شرکت کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے پی اے سی، کامرہ کو 2020 کے پیداواری اہداف اور کوویڈ-19 وباء کے باعث درپیش چیلنجز کے باوجود جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراجِ تحسین پیش کیا۔عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جناب نونگ رونگ نے جے ایف۔17 تھنڈر کی پروڈکشن کےعملے کی کاوشوں کی بھرپور پذیرائی کی۔

جے ایف ۱۷ تھنڈر کا بلاک تھری پاکستان کو خطے میں عددی برتری دے گا اور یہ رافیل اور ایف سولہ کے مدمقابل ہوگا۔اس کی پرڈوکشن کا سلسلہ شروع ہوگیا اور امید ہے جلد یہ بھی پاک فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے۔ان کا ریڈار اپ گریڈ اور فضا سے زمین اور فضا سے فضا کی میزائل رینج بہت زیادہ ہوگی۔

 

پاکستان کے پاس فورتھ جنریشن ملٹی رول طیاروں میں جے ایف ۱۷ تھنڈر، ایف سولہ  موجود ہیں اور  ایف سیون پی ،ایف سیون پی جی ،میراج تھری اور میراج فائیو  موجود ہیں ۔دوئل سیٹ جے ایف ۱۷ تھنڈر اور بلاک تھری کا اضافہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیں گے۔

 



متعللقہ خبریں