دنیا بھر میں خسرے کے واقعات میں اضافہ

ایسے بچوں کے لئے، جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی، خسرہ جان لیوا ثابت ہو رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

2106607
دنیا بھر میں خسرے کے واقعات میں اضافہ

دنیا بھر میں خسرے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جنگوں، آبادی کی نقل و حرکت، کورونا وائرس وباء اور ویکسین مخالفت جیسے مختلف اسباب کی وجہ سے دنیا بھر میں خسرے کے واقعات میں سنجیدہ سطح پر اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2023 کے دوران یورپ میں خسرے کے واقعات میں 30 گُنا اضافہ ہوا ہے۔ ایسے بچوں کے لئے، جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی، خسرہ جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو، خسرہ سمیت، تمام ویکسینیں بغیر کسی کمی بیشی کے لگوائی جائیں۔

ماہرین کے مطابق خسرے کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی اسے وباء نہیں کہا جا سکتا۔ بیماری سے بچنے کا واحد راستہ ویکسین ہے۔



متعللقہ خبریں