دنیا کسی نئی وبا کےلیے تیار نہیں ہے:عالمی ادارہ صحت

گیبریسیوس نے کہا کہ  کووڈ -19 کی وبا  سے متعلق شفاف اور درست معلومات  سمیت عالمی روابط میں ہمیں تاحال مسائل کا سامنا ہے ،میرے خیال میں دنیا کسی نئی وبا کے لیے تیار نہیں ہے

2104690
دنیا کسی نئی وبا کےلیے تیار نہیں ہے:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈاریکٹر ٹیڈروس اڈہانوم گیبریسیوس نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا  کسی نئی وبا کےلیے تیار نہیں ہے ۔

 گیبریسیوس نے  سی این این  کے ایک پروگرام میں کورونا وائرس  کی وبا اور اس کے  بعد ازاں  حالات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

 گیبریسیوس نے کہا کہ  کووڈ -19 کی وبا  سے متعلق شفاف اور درست معلومات  سمیت عالمی روابط میں ہمیں تاحال مسائل کا سامنا ہے ،میرے خیال میں دنیا کسی نئی وبا کے لیے تیار نہیں ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ  وبا کے خلاف ویکسین اور ادویات جیسے ذرائع کی  سہل دستیابی کے لیے تمام ممالک کو ایک معاہدہ طے کرنا چاہیئے، اس وقت  ہمارے نظام میں کافی خلا موجود ہے،اگر نئی وبا پھوٹ پڑی توہمیں کافی مشکل کا سامنا ہوگا لیکن ہمارا ادارہ ان مشکلات سے نمٹنےاور نقصان کو کم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں