ڈریگن خلائی شٹل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑ گئی

ڈریگن کیپسول، ترک، ہسپانوی-امریکی، اطالوی اور سویڈش پر مشتمل  کثیر القومی Ax-3 ٹیم کو لے کرکرہ ارض  کےزیریں  مدارمیں لیبارٹری کے طور پر بیان ISS سے جڑ گیا

2091209
ڈریگن خلائی شٹل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑ گئی

ڈریگن خلائی شٹل  جہاز، جو Axiom-3 مشن کے دائرہ کار میں ترکیہ کے پہلے خلائی مسافر الپیر  گیزر آوجی کے ساتھ لانچ کیا گیا، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS)سے  جڑ گئی ہے ۔

ڈریگن کیپسول، ترک، ہسپانوی-امریکی، اطالوی اور سویڈش پر مشتمل  کثیر القومی Ax-3 ٹیم کو لے کرکرہ ارض  کےزیریں  مدارمیں لیبارٹری کے طور پر بیان ISS سے جڑ گیا ہے۔ اس لمحے کو  Axiom Space کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا۔

تقریباً 36 گھنٹے کے خلائی سفر کے بعد، Ax-3 ٹیم، بشمول پہلے ترک خلاباز گیزآوجی، ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر  1 بجکر 42 منٹ  پر  آئی ایس ایس  تک  پہنچی۔

ISS پہنچنے والی Ax-3 ٹیم کا استقبال Expedition 70 خلابازوں اور خلا نورد کریں گے جو  27 ستمبر 2023  سے  اپنا مشن سر انجام دے رہے ہیں۔

اس پورے عمل میں  گیزر آوجی خلا میں 13 سائنسی تجربات کریں  گے، یہ  وقتاً فوقتاً خلائی اڈے سے دنیا سے مخاطب ہوں گے  اور خلا میں اپنے تجربات کا اشتراک کریں  گے۔

مشن کی تکمیل کے بعد، خلاباز ڈریگن کیپسول کے ساتھ خلائی اسٹیشن سے  روانہ ہوں  گے۔

فضا میں داخل ہونے کے بعد یہ کیپسول اپنے پیراشوٹ کھول کر اورلینڈو کے ساحل سے دور سمندر میں اترے گا۔

 



متعللقہ خبریں