زمبابوے: ہیضے کی وباء، اموات کی تعداد 221 ہو گئی

دارالحکومت ہرارے سمیت ملک کے 55 علاقوں میں ہیضے کے مریضوں کی تشخیص

2081421
زمبابوے: ہیضے کی وباء، اموات کی تعداد 221 ہو گئی

زمبابوے میں ہیضے کی وباء کے نتیجے میں اموات کی تعداد 221 ہو گئی ہے

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  12فروری سے پھوٹ  نکلنے والی وباء میں مریضوں کی تعداد 13 ہزار 176 تک پہنچ گئی ہے۔

ماہِ دسمبر میں اندرونِ ملک سیاحت میں اضافے کی وجہ سے وباء کے پھیلاو میں بھی اضافہ ہو  رہا ہے۔ دارالحکومت ہرارے سمیت ملک کے 55 علاقوں میں ہیضے کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہیضے کے مقابل حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں  اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ زمبابوے میں ہیضے کی وباء کے باعث 17 دسمبر کو   دارالحکومت ہرارے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں