عالمی ادارہ صحت: غزّہ کے صرف 8 ہسپتال جزوی خدمات دے رہے ہیں

شفاء ہسپتال ہزاروں زخمیوں کے لئے دوبارہ سے خدمات شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن صورتحال ابھی تک ناقابل یقین حد تک دشوار اور ابتر ہے: گبریسس

2077455
عالمی ادارہ صحت: غزّہ کے صرف 8 ہسپتال جزوی خدمات دے رہے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ غزّہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 8 ہسپتال جزوی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں گبریسس نے کہا ہے کہ شفاء ہسپتال ہزاروں زخمیوں کے لئے دوبارہ سے خدمات شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن صورتحال ابھی تک ناقابل یقین حد تک دشوار اور ابتر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بنیادی طبّی سامان کے فراہمی اور صحت کی فوری ضروریات کے جائزے کے لئے شفاء ہسپتال پہنچ گئی ہے۔ ہسپتال اس وقت زخموں کی مرہم پٹّی اور ڈیالسز کی خدمات فراہم کر پا رہا ہے۔ ہسپتال میں آپریشن کی سہولت تاحال موجود نہیں ہے۔

گبریسس نے کہا ہے کہ " غزّہ بھر کا نظام صحت نہایت بُری حالت میں ہے۔ علاقے کے 36 ہسپتالوں میں سے محض 8 ہسپتال جزوی خدمات فراہم کر پا رہے ہیں۔ پورے غزّہ  میں خوراک کی عدم دستیابی غذائی قلت میں اضافے کے اندیشے پیدا کر رہی ہے۔ یہی نہیں شدید فاقہ کشی صحت کے خطرات بھی پیدا کر رہی ہے۔ اس وقت واحد حل فوری فائر بندی ہے"۔



متعللقہ خبریں