غزہ میں نظام صحت تباہ،متعدی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے، پناہ کیلئے نہ کوئی چھت ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کیلئے صاف پانی تک رسائی ممکن ہے جس وجہ سے مختلف انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے جس میں پیٹ کی خرابی جیسے مسائل شامل ہیں

2063037
غزہ میں نظام صحت تباہ،متعدی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے: عالمی ادارہ صحت

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینیوں میں بیماریاں پھیلنے کا سنگین خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے، پناہ کیلئے نہ کوئی چھت ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کیلئے صاف پانی تک رسائی ممکن ہے جس وجہ سے مختلف انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے جس میں پیٹ کی خرابی جیسے مسائل شامل ہیں۔

ادارہ صحت نے کہا ہےکہ اکتوبر کے وسط سےاسہال کے 33ہزار551 سے زیادہ  واقعات رونما ہوئے ہیں، یہ واقعات زیادہ تر 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں دیکھے گئے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ  متاثرہ بچوں کی تعداد میں 2021 اور 2022 کے دوران ماہانہ اوسطاً 2 ہزار واقعات کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے کھانا، پانی اور ادویات کی بہت کم ترسیل ہوئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ غزہ میں صحت، نکاسی آب، صاف پانی اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں اور مکمل نظام منہدم ہونے کے قریب ہے۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 33 روز سے جاری ہے جس کے دوران اب تک ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 4324 بچے بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں