کینسر کے مریض فلسطینی بچوں کو علاج کے لئے ترکیہ لایا جائے گا

بچوں سمیت کینسر کے مریضوں کی مصر منتقلی اور وہاں سے بذریعہ ایمبولینس طیاروں کے ترکیہ لانے اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہم حاضر شکل میں منتظر ہیں: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

2062415
کینسر کے مریض فلسطینی بچوں کو علاج کے لئے ترکیہ لایا جائے گا

کینسر کے مریض فلسطینی بچوں کو علاج کے لئے ترکیہ لایا جائے گا۔

ترکیہ کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطین میں علاج کی سہولیات سے محروم کینسر کے مریضوں کو ترکیہ لایا جائے گا۔

انہوں نے اسرائیل کے وزیر صحت کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ تشدد خواہ کسی بھی طرح کا ہو ناقابل قبول ہے۔

قوجہ نے کہا ہے کہ صحت کی خدمات کا بند ہونا ایک ایسا موضوع ہے جس کی کوئی وضاحت نہیں ہے اور اس موضوع پر باہمی اتفاق کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملاقات میں میں نے کہا ہے کہ ترکیہ۔فلسطین دوستی ہسپتال غزّہ میں کینسر یونٹ والا واحد ہسپتال ہے اور اس وقت ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لئے خدمات میسر نہیں ہیں"۔

فخر الدین قوجہ نے ملاقات میں معصوم بچوں کا علاج  جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ "بچوں سمیت تمام مریضوں کی ایمبولینسوں کے ذریعے مصر منتقلی اور وہاں سے ایمبولینس طیاروں کے ذریعے ترکیہ لانے اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہم حاضر شکل میں منتظر ہیں۔ جلد ہی ہم کینسر کے مریض بچوں کو ترکیہ لانا شروع کر دیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج روانہ ہونے والے امدادی بحری جہاز کے ذریعے ادویات، طبّی آلات، 8 عدد فیلڈ ہسپتال، 20 ایمبولینسیں اور دیگر طبّی سامان پر مشتمل 500 ٹن امدادی سامان علاقے میں بھیجا جائے گا۔



متعللقہ خبریں