نائجیریا، رواں سال ہیضے سے 94 افراد لقمہ اجل

ملک میں جنوری سے اب تک ہیضے کے 2 ہزار 860 کیسز دیکھے جاچکے ہیں اور اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے

2042219
نائجیریا، رواں سال ہیضے سے 94 افراد لقمہ اجل

مغربی افریقی ملک  نائجیریا میں امسال ہیضے کی وبا میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 94 ہو گئی۔

نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک کی 23 ریاستوں میں ہیضے کے 201 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جنوری سے اب تک ہیضے کے 2 ہزار 860 کیسز دیکھے جاچکے ہیں اور اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

ہیضہ، "وائبریو" بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور کھانے اور پانی کے ذریعے منتقل ہوتا ہے،یہ  اسہال کا سبب بنتے ہوئےء جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

بیماری کا علاج نہ کرنے کی صورت میں  یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

نائجیریا میں، صاف پانی کی کمی کے علاوہ، مؤثر طبی مداخلت کی کمی بیماری اورا موات کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔

ملک میں ملیریا، پولیو، ٹائیفائیڈ اور مونکی پوکس جیسی وبائی بیماریاں بھی کثرت سے سامنے آتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں