خلائی مخلوق کے بارے میں دلائل فی الوقت نہیں ملے ہیں: ناسا

ناسا نے ایک آزاد مطالعاتی ٹیم کی جانب سےUFOs کو سمجھنے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کرنے کی سفارش کے جواب میں ان UAP پر تحقیق کے لیے ایک ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے

2037788
خلائی مخلوق کے بارے میں  دلائل فی الوقت نہیں ملے ہیں: ناسا

 ناسا نے میکسیکو سٹی میں خلائی مخلوق کی لاشوں کی نمائش پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

 ناسا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں’ان آئیڈینٹیفائیڈ اینولوس فینومینا یعنی (UAP) کے بارے میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے۔اس UAPکو عموماََ ’ان آئیڈینٹیفائیڈ فلائنگ اوبجیکٹس یعنی  (UFOs) بھی کہا جاتا ہے۔

ناسا نے ایک آزاد مطالعاتی ٹیم کی جانب سےUFOs کو سمجھنے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کرنے کی سفارش کے جواب میں  UAP پر تحقیق کے لیے ایک ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ناسا کے حکام سے اس پریس کانفرنس کے دوران میکسیکو کی کانگریس میں  خلائی مخلوق کی لاشوں کی نمائش کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے جس پر پرنسٹن یونیورسٹی کے ایسٹرو فزکس کے شعبے کے سابق سربراہ اور UAP رپورٹ کے  نگراں  ڈیوڈ اسپرگل نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلومات صرف  ایکس پر ہی نظر آئی ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کے پاس غیر معمولی چیزیں ہوں تو پہلے آپ ان کے بارے میں معلومات کو سامنے لاتے ہیں۔

اُنہوں نے میکسیکو کی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ان نمونوں کی نوعیت نہیں جانتے، اگر آپ کے پاس ایسی کوئی عجیب چیز موجود ہے تو اس کے نمونے سائنسی برادری کو تحقیق کے لیے دیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل میکسیکو سٹی میں   کانگریس کا ایک عجیب و غریب اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں عوامی نمائش کے لیے ہزار سال قبل محفوظ کی گئی دو ممیز پیش کی گئیں جوکہ مبینہ طور پر خلائی مخلوق کی ہیں۔



متعللقہ خبریں