جنوبی افریقہ میں ایریس ویریئنٹ کا پہلا کیس

جنوبی افریقہ میں نئے کورونا وائرس 'اومیکرون' کے ذیلی ویریئنٹ 'ایریس EG.5.1 ' کا پہلا کیس ریکارڈ ہو گیا

2025501
جنوبی افریقہ میں ایریس ویریئنٹ کا پہلا کیس

جمہوریہ جنوبی افریقہ میں نئے کورونا وائرس 'اومیکرون' کے ذیلی ویریئنٹ 'ایریس EG.5.1 ' کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پہلے مریض میں ایریس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 9 اگست کو ایریس ویریئنٹ کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ موجود شواہد کی بنیاد پر اعلان کیا جاتا ہے کہ ایریس ویریئنٹ سے عالمی عوامی صحت کولاحق خطرات کووِڈ۔19 کے دیگر ویریئنٹوں کی طرف نچلے درجے کے ہیں۔



متعللقہ خبریں