بنگلہ دیش، ڈینگی مچھر کے کیسسز میں سرعت سے اضافہ

اس ملک میں سال کے آغآز سے ابتک ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے 416 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں

2024669
بنگلہ دیش، ڈینگی مچھر کے کیسسز میں  سرعت سے اضافہ

بنگلہ دیش میں  گزشتہ 24 گھنٹوں سے ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 18 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

اس طرح ملک میں اس مرض سے   اموات کی تعداد 416 ہو گئی۔

شعبہ خدمات صحت کی ڈائریکٹریٹ جنرل کی طرف سے  جاری کردہ بیان کے مطابق  ملک میں ڈینگی مچھر کے واقعات کی تعداد 43 ہزار 665  کے ساتھ ڈھاکہ  سر فہرست  ہے توماہ جنوری سے ابتک ملک گیر 87 ہزار 891 مریضوں کا تعین ہوا ہے۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے جولائی میں ڈینگی کے 8 گنا زیادہ کیسز سامنے آئے۔

ڈی ایچ جی ایس نے اعلان کیا کہ کل ملک میں اس بیماری کی وجہ سے صرف ایک دن میں 2,905 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا، جو کہ اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔

 



متعللقہ خبریں