ڈبلیو ایچ او: ایتھوپیا میں جھڑہیں حفظان صحت کے نظام کو متاثر کر رہی ہیں

"تنازعات  عوام کی  صحت پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس کے صحت کے نظام کے لیے سنگین اور دیرپا نتائج ہو سکتے ہیں،"

2021046
ڈبلیو ایچ او: ایتھوپیا میں  جھڑہیں حفظان صحت کے نظام کو متاثر کر رہی ہیں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریئسس نے کہا کہ انہیں ایتھوپیا کے دوسرے سب سے  زیادہ گنجان آباد   علاقے امہارا میں جاری تشدد پر تشویش لا حق ہے۔

گیبریئسس نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس  پر امہار  میں جھڑپوں کے حوالے سے ایک پوسٹ   جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ"صحت کی عالمی تنظیم   کو ایتھوپین علاقےامہارا میں پر تشدد واقعات پر تشویش ہے"  سڑکوں کی ناکہ بندی کی بنا پر انسانی امداد کی ترسیل اور انٹرنیٹ کی سہولت کا عارضی طور پر بند کیا جانا خبر رسانی   عوامل میں مشکلات کھڑی  کر رہے  ہیں۔"

ان کا کہنا ہے کہ "تنازعات  عوام کی  صحت پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس کے صحت کے نظام کے لیے سنگین اور دیرپا نتائج ہو سکتے ہیں،"

امہارا میں صحت کی خدمات تک بلا تعطل رسائی اور تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے، گیبرےیئسس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور اس کے شراکت دار اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ" سب سے بڑھ کر  امن" ہے۔

ایتھوپیا میں، وفاقی حکومت نے 4 اگست کو امہارا کے علاقے میں فوج اور مقامی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں