برطامیہ میں کورونا وائرس کی ذیلی قسم اومیکرون پورے ملک میں پھیل جانے کا تعین

یو کے ہیلتھ سیفٹی ایجنسی کے مطابق، ملک بھر میں ہر 7 نئے کیسز میں سے ایک میں نئے ویرینٹ ایریس کا تعین ہو اہے

2021338
برطامیہ میں کورونا وائرس کی ذیلی قسم اومیکرون پورے ملک میں پھیل جانے کا تعین

برطانیہ میںیہ اعلان کیا گیا کورونا وائرس کی ذیلی قسم اومیکرون پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔

یو کے ہیلتھ سیفٹی ایجنسی کے مطابق، ملک بھر میں ہر 7 نئے کیسز میں سے ایک میں نئے ویرینٹ ایریس کا تعین ہو اہے۔

ایرس کو برطانیہ میں آرکٹورس کے بعد دوسرے سب سے زیادہ عام قسم کے طور پر ریکارڈ کیا گیا، جس میں تقریباً نصف کیسز 39.4 فیصد ہیں۔

حکام نے اطلاع دی کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے واقعات میں اضافہ جاری ہے۔

کوویڈ 19 سمٹن اسٹڈی کے مطابق، کیسوں کی تخمینہ تعداد، جو 4 جولائی کو6 لاکھ 6 ہزار 656 تھی، 27 جولائی کو 7 لاکھ 85 ہزار 980 تک ہو گئی ہے۔

ماہرین  کا دعوی ہے کہ ملک میں کورونا کیسسز میں اضافہ باربی اور اپین ہیمر فلموں کے 21 جولائی کو سینما گھروں میں  دکھانے اور لاکھوں کی تعداد میں انسانوں کے سینما گھروں کا رخ کرنے سے   ہو سکتا ہے۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ بند اور ناقص ہوادار علاقوں میں قریبی فاصلے پر لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس کی منتقلی  کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

کہا گیا ہے کہ بیماری کے خلاف قوت مدافعت میں کمی اور کووِڈ 19 کی ویکسین کے بعد وقت گزرنا بھی کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں