یورپی یونین نے ٹک ٹاک کی چائلڈ پروٹکشن پالیسی پر جرمانے کی راہ ہموار کر دی

بورڈ نے آئرش ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے فیصلے کو حق بجانب ٹہراتے ہوئے TikTok کو جرمانے کی اجازت دے دی

2020598
یورپی یونین نے ٹک ٹاک کی چائلڈ پروٹکشن پالیسی  پر جرمانے کی راہ ہموار کر دی

یورپی یونین نے بچوں کی  نجی زندگی  کی خلاف ورزی کرنے پر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم TikTok پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

یورپی یونین ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ نے ، TikTok کے 13-17 سال کی عمر کے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق پلیٹ فارم کا ہیڈ کوارٹر  واقع ہونے والے آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے فیصلے کی تعمیل  نہ کرنے  کے جواز میں  2021 میں شروع کردہ  تحقیقات  پر اپنی  رائے کو پیش کر دیا ہے۔

بورڈ نے آئرش ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے فیصلے کو حق بجانب ٹہراتے ہوئے TikTok کو جرمانے کی اجازت دے دی ہے۔

جرمانہ، جس کی مالیت لاکھوں پاؤنڈ تک پہنچنے کی توقع ہے، کا اعلان 4 ہفتوں میں کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں